پشاور 4 افراد میں اومیکرون

پشاور، مزید 4 افراد میں اومیکرون کی تصدیق

اومیکرون کے کیسز بڑھنے لگے، پشاور میں 4 افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی لیبارٹری کی جانب سے ایک ہی خاندان کے چار افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق 31دسمبر2021 کو پشاور کے 23 شہریوں کا کورونا ویرینٹ کی ترتیب معلوم کرنے لئے ٹیسٹ کے نمونے خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پبلک ہیلتھ ریفرینس لیب بھیبجے گئے تھے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہوچکی ہے متاثرین میں دو بچے جن کی عمریں 10 اور 14 سال ہیں، ایک عورت جن کی عمر 35 سال اور ایک مرد جن کی عمر 50سال شامل ہے جو حیات آباد فیز 2 کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ

خیبرٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پوری طرح تیار ہیں اور اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے لئےخیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ساری سہولیات موجود ہیں۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے تمام عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ بروقت کورونا ویکسن لگائے اورحکومت کی جانب سے مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں تاکہ اس وباء پرقابو پاسکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

خیال رہے خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔