تحریک انصاف تین سال معاشی کامیابی

تحریک انصاف حکومت کے تین سال معاشی کامیابی کی کہانی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے تین سال معاشی کامیابی کی کہانی ہے اور پاکستان نے خطے کے ممالک کے مقابلے عالمی وبا کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعے کے روز اسلام آباد میں میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسیاں اور تعمیراتی صنعت کے لیے مراعات، سماجی تحفظ کے پروگرام، صنعتوں اور کاروباری اداروں کے لیے سبسڈیز نے ملکی معیشت کو مستحکم رفتار سے ترقی کی راہ پر گامزن رکھا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سال معاشی کامیابی کی کہانی ہے کیونکہ ہمیں بہت بڑا قرضہ، برآمد مخالف پالیسیاں، غیر مستحکم مالی حالات، کم مسابقتی کاروباری ماحول اور نجی شعبے کے لیے مراعات کی کمی کی پالیسیاں ورثے میں ملی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں: ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح، وزیراعظم کا پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دعوٰی

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان کی تاریخ میں ادائیگیوں کے بدترین توازن کے بحران، کورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات، عالمی منڈی میں اجناس کی اونچی قیمتوں اور افغانستان میں انسانی بحران کے پاکستان پر براہ راست اور بالواسطہ اثرات کے باوجود ترقی کی توقع چار فیصد سے اوپر ہونا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کی میکرو اکنامک حالت کو مزید بہتر بنانے اور عوام کی معاشی حالت میں بہتری کے لیے طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبے بنائیں اور ان پر عمل درآمد کریں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک