ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ

ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ کر دیا ہے

سی این جی بندش کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ کر دیا ہے اندرون شہر چلنے والے رکشوں ، ٹیکسیوں ، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں نے شہریوں اور مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے موسلا دار بارش کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے رکشوں اور ٹیکسی گاڑیاں 100 روپے کے بجائے 200 روپے تک کرایہ کا تقاضہ کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

موسلا دار بارشوں کے باعث سی ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنا شروع کیا ہے. بین الاضلاعی اور بین الصوبائی روٹس پر گاڑیوں کے کرایوں میں پچاس روپے سے 200 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے. جس پر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان تکرار کے واقعات بھی رونمائ ہو رہے ہیں. ٹرانسپورٹروں نے سی این جی کا بہانہ کر کے کرایوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیا ہے جبکہ دوسری طرف رات کے اوقات کار میں سی این جی سٹیشنز بدستور کھلے ہوتے ہیں

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ