یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء کی قلت

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی،کوکنگ آئل،آٹا،چینی،دالوں کی قلت

لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور کے زیر انتظام چلنے والے سٹوروں میں گھی، کوکنگ آئل، آٹا ،موٹی چینی اور دالوں کی سستے داموں غریب عوام کو فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کو بھیجی جانے والے تحریری درخواستوں میں انہوں نے نشاندہی کی کہ یوٹیلٹی سٹور ملازمین کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب رعایتی نرخوں پر گھی، کوکنگ آئل سپلائی کرنے والی فیکٹریوں نے گزشتہ دو مہینوں سے یوٹیلٹی سٹوروں کو گھی اور کو کنگ آئل کی سپلائی بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے عام مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے عوام کو لُوٹا جارہا ہے وہاں انتہائی غریب لوگوں میں پریشانی بڑھ گئی ہے.

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت موجودہ حکومت کو بدنام کرنے کیلئے ایسے گھنائونے حربے استعمال کئے جارہے ہیں یوٹیلٹی سٹورز سے رعائتی نرخوں پر دالیں اور دیگر اشیاء بھی گزشتہ دو ماہ سے غائب ہیں ڈاکٹر محمد عارف خان نے وزیر اعظم سے سستے داموں ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی اور غریب خریداروں کو سستی اشیاء کے ساتھ زبردستی صابن ،ملک پیک اور دیگر ناقص اشیاء فروخت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور