بجلی 4 روپے 30 پیسے مہنگی

بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی

منی بجٹ کی منظوری کے ساتھ عوام کو بجلی کا جھٹکا بھی لگ گیا نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. جس کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی. اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ یادرہے کہ صارفین پہلے ہی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کررہے تھے. اس دوران مزیداضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل