ہیلتھ میں پوسٹنگ ٹرانسفر جعلی نوٹیفکیشن

ہیلتھ میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے جعلی نوٹیفکیشن گردش میں آگئے

محکمہ صحت میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے جعلی نوٹیفکیشن گردش میں آنے کے بعد ہیلتھ سیکرٹریٹ نے تمام اضلاع کی ہیلتھ مینجمنٹ کو مکمل تصدیق کے بعد ہی ڈاکٹرز سے ارائیول رپورٹ لینے کی ہدایت کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت میں بعض تبادلوں کے بارے میں ایسے نوٹیفکیشن سامنے آئے ہیں جس کو ہیلتھ سیکرٹریٹ کے حکام نے جاری کرنے سے لاعلمی ظاہر کی ہے اس لئے اس جعلسازی سے بچنے کیلئے گذشتہ روز محکمہ صحت کے تمام ماتحت افسران کو تحریری طور پر ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی پوسٹنگ ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن کی پہلے ہیلتھ سیکرٹریٹ سے فون پر تصدیق کرائی جائے اور تصدیق کیلئے نوٹیفکیشن نمبر اور ڈائری نمبر وغیرہ کو بھی مد نظر رکھا جائے ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ انتظامیہ کو ہدف دیا گیا ہے کہ مکمل تصدیق کے بعد ہی ڈاکٹرز کے پوسٹنگ ٹرانسفر کی دستاویز وصول کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا