شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ

وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کورونا کا شکار

شہباز شریف کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کو دوبارہ کورونا ہوگیا

ذرائع کے مطابق شوکت ترین گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔