Federal cabinet meeting 1

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلی عسکری حکام، معاونین، اور چئیرمین این ڈی ایم اے شریک ہوں گے .اجلاس میں وزرا اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا ئے گا۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا شرکا کو کرونا کی صورتحال پر بریفنگ دے گے۔چئیرمین این ڈی ایم شرکا کو کرونا وائرس کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات اور سامان کی ترسیل پر بریفنگ دے گے۔وزرا اعلی صوبوں کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔لاک ڈاوں میں نرمی یا سختی کرنے کے حوالے بھی مشاورت کی جائے گی۔غریبوں کے ریلیف کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں بارڈرز کو تجارتی مقاصد کیلیے کھولنے کی تجاویز پر غور ہوگا،این ڈی ایم اے حکام کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد پر بھی اجلاس کو بریفنگ دینگے .نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ متوقع اجلاس میں 14 اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنے کیحتمی فیصلے پر مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار