جویریہ ظفر پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما جویریہ ظفر نے شوہر کیخلاف گولی مارنے کا مقدمہ درج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز جویریہ ظفر آہیر نے اپنے شوہر کے خلاف مبینہ طور پر گولی مارنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما جویریہ ظفر آہیر نے بدھ کے روز اپنے شوہر حیدر علی کے خلاف اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں: حافظ سعد رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے اسلام آباد میں چینی باشندوں کو لوٹ لیا

ایم این اے جویریہ ظفر نے ایف آئی آر میں بتایا کہ معمولی جھگڑے پر طلاق مانگنے کے بعد ان کے شوہر نے ان اس کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شوہر حیدر علی نے ان سر پر بندوق رکھی اور گولی چلائی لیکن گولی دیوار سے لگی۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

اسلام آباد پولیس نے جویریہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ ظفر اور حیدر علی کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔