چینی باشندوں کو لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے اسلام آباد میں چینی باشندوں کو لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی باشندوں کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں ڈاکو چینی باشندوں سے پاسپورٹ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

یہ بھی پڑھیں: حافظ سعد رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رات ایک بجے ڈاکوؤں نے چینی باشندوں کے گھر میں واردات کی اور آٹھ چینی باشندوں کے موبائل اور پاسپورٹ چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں نے چینی باشندوں کو زدو کوب بھی کیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد چینی باشندوں کی ترجمان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان میں 4 چینی اور 2 پاکستانی شامل ہیں جبکہ ملزمان نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

مزید دیکھیں :   سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع