ٹیچر کی نویں جماعت کے شاگرد سے پسند کی شادی

خیرپورکے نجی سکول کی 23 سالہ استانی نے نویں جماعت کے 20 سالہ طالب علم سے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی۔ کراچی کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔ ویڈیو میں 23 سالہ استانی کا اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا پسند سے شادی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

واضح رہے کہ نجی اسکول کی استانی 24 جنوری کو سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی،ٹیچر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا جبکہ 20 سالہ شاہ زیب بھی 24 جنوری سے غائب تھا جو نجی سکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے۔ سوشل میڈیاپراس خبر کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ایک صارف نے اس خبر پرکمنٹس کئے کہ یہ مار نہیں پیار کا عملی مظاہرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز