پاکستان میں کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا مزید 33 جانیں نگل گیا

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 33 جانیں نگل لیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 950 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 400 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں48 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد پر پہنچ گئی.

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں:پاکستان: کورونا سے مزید 40 افراد ہلاک، مثبت شرح 5.5 فیصد ریکارڈ

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3009 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار597، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار762، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار613، بلوچستان میں 35 ہزار 187، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کےباعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 418 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 013، خیبر پختونخوا 6 ہزار 177، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔