بلاول

ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پی پی پی مسلم ممالک کا ایک رول ماڈل ملک بنائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم سماجی انصاف پر جاری اپنے پیغام میں معاشرے کے ہر طبقے کوسماجی انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھنس دیا ہے،پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے۔ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیے چال ہے

انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے،ہم خواتین، مزدوروں، نوجوانوں اور اپنی معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے، تو وہ عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے، ناانصافیوں کے خلاف قربانیوں کی ایک طویل تاریخ کے بعد پی پی پی اب معاشرے کے ہر طبقے میں سماجی ناانصافیوں کے متاثرین کے لیے ایک امید ہے۔ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو تو بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی پاداش میں عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی سماجی تحفظ کے ایک ماڈل منصوبے کے طور پر سراہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے دوران ہماری جانب سے کیئے گئے سیاسی خواہ انتظامی فیصلوں نے ناتواں اور کمزوروں کو اپنا بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔ ہماری پارٹی کے بانی وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سماجی عدم مساوات کے خلاف تحریک چلائی، قائدِ عوام نے ملک میں پہلی بار عوام کے لیئے ایک فرد ایک ووٹ کا حق حاصل کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے سیاسی طور ایسے بیشمار اقدام اٹھائے، جو ملک میں سماجی انصاف کو فروغ دینے کا موجب بنے، ان اقدام نے ان طبقات کو بااختیار بنایا جنہیں تاریخ میں ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی تاریخی کردار ادا کرکے پاکستان کو ایک پرامن، مساوات پر مبنی و متحرک جمہوری معاشرہ بنائے گی، پاکستان کو پی پی پی مسلم ممالک کا ایک رول ماڈل ملک بنائےگی۔ پیپلز پارٹی بے آواز شہریوِں کی طاقتور آواز بنی رہے گی،کیونکہ ہماری پارٹی کی بنیاد ہی ایک مقصد کے تحت رکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی