وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کو نئی ڈیل کے لیے چال قرار دے دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیئے ایک چال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز اور ہمارے اتحادی ان کے احتساب سے بچنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔
وزیرخارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلسل کہا ہے این آر او کا امکان صفر ہے۔