پاکستان میں کورونا شرح 2.51 ریکارڈ

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار53ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 961 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ 1261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں

کورونا کے سبب پنجاب میں 13 ہزار 461 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 210، اسلام آباد ایک ہزار5، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار895، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار87، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار936، بلوچستان میں 35 ہزار 284، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 684اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390 ہوگئی ہے۔