پیکا قانون

پیکا قانون صحافت کے نام پر بلیک میل کرنے والوں کے خلاف ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون آزادی صحافت کے خلاف نہیں بلکہ صحافت کے نام پر بلیک میل کرنے والوں کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، غلط خبر چلانے کے خلاف 3 سال سے وزیراعظم کو انصاف نہیں ملا، عوام کا کیا ہوتا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے خلاف بات کی گئی وہ انصاف مانگ رہاہے، سوشل میڈیا پر گند پھیلایا جارہا ہے، مائیں فون کرکے بولتی ہیں کیا کوئی پوچھنے والا نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادی صحافت کے نام پر یہاں مافیا بیٹھ کر بلیک میل کررہے ہیں، ان کے ایجنڈے کچھ اور ہیں، کچھ صحافی پیسے لے کر گند اچھال رہے ہیں، ہمیشہ تنقید کا سامنا کیا، انگلینڈ میں بھی ہرجانے کا کیس لڑا، جتنی غیر ذمہ دارانہ چیزیں ہمارے ہاں ہوتی ہیں کہیں نہیں ہوتیں، اس کا آزادی صحافت سے کوئی تعلق نہیں، اچھے صحافی خود چاہتے ہیں کہ فیک نیوز ختم ہو، اچھے صحافی معاشرے کا اثاثہ ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر