وزیراعظم لوئر دیر جلسہ

وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیراعظم کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام

مراسلے کے مطابق وزیراعظم 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن لوئر دیر میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث جلسے میں شرکت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈیننس قانون ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن بھی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کو اگر قانون پر اعتراض ہےتو عدالت سےرجوع کرے۔