کورونا کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکت کے بغیر پہلا روز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ تقریباً دو سال بعد پاکستان میں پہلا روز ہے جس میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، این سی او سی نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 443 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیں: تحريک عدم اعتماد کے پيچھے بيرونی سازش اور ٹھوس ثبوت ہيں

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 30 ہزار 333 ہو چکی ہے جبکہ 15 لاکھ 22 ہزار 862 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔