بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے

کے پی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری، سیکیورٹی انتظامات مکمل

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ میٹریل کی تقسیم ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مجموعی طور پر 6176 پولنگ اسٹیشنز اور 16509 پولنگ بوتھ بنانے گئے ہیں، تمام پریزائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے:خیبر پختونخوا ميں بلدياتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ میٹریل، بیلٹ پیپرز اور بیگز پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکیورٹی کیساتھ پہنچایا جائے گا، پولنگ میٹریل کی تقسیم کا کام تمام 18 اضلاع میں صبح 8 بجے سے جاری ہے، جو شام تک پولنگ اسٹاف اور پولنگ میٹریل کو تمام پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائے گا۔ اسپشل سیکریٹری، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، زیادہ تر اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

واضح رہے کہ 18 اضلاع کی ٹوٹل 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔