پختونخوا بلدياتی انتخابات دوسرا مرحلہ

خیبر پختونخوا ميں بلدياتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا

الیکشن کمیشن نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا ميں بلدياتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدياتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا، 31 مارچ کو صوبے کے 18 اضلاع میں الیکشن شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: مال بردار گاڑیوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ڈی جی کیپرا

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ گزشتہ سال 19 دسمبر کو ہوئی تھی جس میں جمعیت علماء اسلام سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو ہونا تھا تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے خراب موسم اور برف باری کو وجہ بتاتے ہوئے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔