موجودہ سیاسی صورتحال میں یاسر نواز کا پاکستانی عوام پر طنز

اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔

ملکی سیاست میں گرما گرمی کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

ان شخصیات میں اداکارہ زارہ نور عباس، عاصم اظہر، منیب بٹ، ہارون شاہد، شان شاہد، ثمینہ پیرزادہ اور سائرہ یوسف سمیت کئی دیگر اداکار شامل تھے۔

ب یاسر نواز نے دیگر اداکاروں کے نقشِ قدم پر چلنے کے بجائے پاکستانی عوام کے لیے پیغام جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں عوام کو طنز کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ‘خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے’۔