وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قومی اسمبلی اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ ہوگا۔

سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ موصول ہونے کے بعدقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا حکم نامہ واپس لے لیا اور اب قومی اسمبلی کااجلاس صبح دوبارہ ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل

قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شامل ہے اور آرٹیکل 95 کے تحت اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی قرارداد پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔

6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات، دو توجہ دلاؤ نوٹس اور ایک نکتہ اعتراض شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے صبح 9 بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے جس کی صدارت شہبازشریف  کریں گے اور  اس میں حزب اختلاف اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔