امریکا نے وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا

پاکستان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مستردکرتے ہوئے کہا ہے  ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ‘ دو ٹوک الفاظ میں کہتی ہوں کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں، ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں’۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ  ایک بار پھر کہتی ہوں کہ  یہ الزامات بالکل درست نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری