سرکاری تعطیلات ختم ، دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں اور سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل کر دئے۔ دفاتر صبح 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہباز شریف نے پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از کم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کر دیا۔شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی