اسلام آباد:تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے

تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس موصول ہوئے تھے،ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

جسے 2 دن کے اندر الیکشن کمیشن کے اندر بھجوانا ضروری تھا ، ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تصدیق کردی

آئین کے تحت 20 منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا، ذرائع

الیکشن کمیشن ان ریفرنسز پر 30 دن میں اس پر فیصلہ کرے گا، ذرائع

ان اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر خلاف ورزی کی اور اپوزیشن بنچوں پر جا بیٹھے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

ان اراکین نے پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دینے کا بھی اعلان کیا، ذرائع

جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد،نور عالم خان،وجیہہ قمر،ملک نواب شیر وسیر اور دیگر شامل، ذرائع

اراکین میں رمیش کمار،افضل ڈھانڈلا،احمد حسین ڈیہر،رانا قاسم نون ،عبد الفغار وٹو،مخدوم باسط بخاری ،عامر طلال گوپانگ بھی شامل، ذرائع

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

اراکین میں سردار ریاض محمود خان،نزہت پٹھان،سید مبین احمد،امجد فاروق کھوسہ،سید سمیع الحسن گیلانی،عامر لیاقت حسین،جویریہ ظفر ،عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں، ذرائع

ان 20 اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے دوران اپوزیشن کو ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب میں ووٹ ڈالا ،اسمبلی سیکرٹریٹ

کوئی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی ہم اپنے نااہلی کے ریفرنس کا دفاع کریں گے ۔ منحرف اراکین