ایم کیو ایم سے معاہدہ

ریجیکٹڈ اب عدالتوں اور دیگرپرحملےکررہا ہے، بلاول کا عمران خان کے خطاب پر ردِعمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے  سابق وزیر اعظم عمران خان کے پشاور جلسے میں کیے گئے خطاب  پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریجیکٹڈ اب عدالتوں اور دیگر پر حملے کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ  عدالتوں نے بہت زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور اب ریجیکٹڈ عدالتوں اور دیگر پر حملے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر،وزیراعظم اور صدر نے عدم اعتماد کو مسترد کر کے قانون کی خلاف ورزی کی اور عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

بلاول نے مزید کہا کہ  ادارے اب نیوٹرل ہیں،عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے عدلیہ سے سوال کیا کہ’  رات کے اندھیرے میں عدالتیں کیوں لگائی گئیں؟ میں نے آج تک قانون نہیں توڑا، کبھی عوام کو عدلیہ کے خلاف نہیں بھڑکایا ۔میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے بارہ بجے عدالتیں لگائیں ؟’

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا

عمران خان نے مزید کہا کہ اداروں سے پوچھتا ہوں کیا نیوکلیئر پروگرام کی حفاظت سازش سے حکومت میں آنے والے کرسکتے ہیں؟