پی ٹی آئی احتجاج

پی ٹی آئی احتجاج ، الیکشن کمیشن کا سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف نے سماعت کے موقع پر ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ متوقع احتجاج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط لکھے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان