WhatsApp Image 2020 04 20 at 10.10.17 PM 720x430 1

نمرہ خان نے خاموشی سے نکاح کرلیا

ویب ڈسک : دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے جہاں لوگوں کو افسردہ اور خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے تو وہیں اداکارہ نمرہ خان نے مداحوں کو اپنے نکاح کی خبر سنا کر خوش کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے نکاح کی ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو اپنے نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  سلمان خان اور رشمیکا مندانا یورپ میں دو گانوں کی شوٹنگ کریں گے

نمرہ احمد نے شوہر راجا افتخار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللّہ، میرا نکاح ہوگیا، آپ  سب کی دعاؤں اور مثبت رویے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ اور سسرال والوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دبئی کی شہزادی نے طلاق پرفیوم لانچ کر دیا

نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ چند تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ، میرا نکاح ہوگیا، مجھے صرف آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

نمرہ خان کے شوہر لندن میں پولیس افسر ہیں اور وہ ان کے ساتھ لندن ہی منتقل ہوجائیں گی جب کہ نمرہ خان اپنا کام جاری رکھیں گی۔نمرہ خان کی نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وہ ایک تقریب کریں گی جس میں ان کے دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔