بل گیٹس

بل گیٹس بھی کورونا کا شکار

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ٹوئٹر پر کورونا کے بارے میں بتاتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ معمولی علامات ہیں، لیکن خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی جا چکی ہے اورمجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی دیکھ بھال کی سہولت حاصل ہے۔بل گیٹس نے چند روز قبل ہی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ کتاب زندگیاں بچانے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جنہیں طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بل گیٹس نے رواں برس کے آغاز میں خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے خطرات ڈرامائی طور پر کم ہو گئے ہیں کیوں کہ لوگ اس کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں،ویکسی نیشن کے بعد بھی عوام میں قوت مدافعت پیدا ہو رہی ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے ۔ لیکن اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیش رفت دنیا کو اس سے لڑنے کیلئے مزید مدد دے گی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی