خیبر پختونخوا پر بیرونی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح

ویب ڈیسک (داود خان )خیبر پختونخوا پر بیرونی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح 887ارب97کروڑ روپے تک پہنچ گیا تحریک انصاف نے 9سالہ دور اقتدار میں صوبے کوریکارڈ 791ارب روپے قرض کے بوجھ تلے دباتے ہوئے مالیاتی اداروں سے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ۔2013 دستاویزات کے مطابق تک خیبر پختونخوا پر قرضوں کا بوجھ 97ارب روپے تھا، تحریک انصاف کے9سال دور حکمرانی میں قرضوں کا یہ بوجھ887ارب97کروڑ روپے ہو گیا،مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیا گیا،دستاویزپشاور:بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی اور دیگر مالیاتی اداروں سے بھی قرضہ حاصل کیا گیا،قرض کو سود سمیت واپس کیا جائے گا،مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 233 ارب 36 کروڑ 44 لاکھ 19ہزار روپے قرض لیا جائے گا،بیشتر منصوبوں کیلئے قرض حاصل بھی کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی سے 319ارب51کروڑ75لاکھ83ہزار روپے قرض لینے کے معاہدوں پر اتفاق پشاور:ایشیائی ترقیاتی بنک سے مختلف منصوبوں کیلئے148ارب روپے قرضہ لیا گیا،32کروڑ18لاکھ60ہزار روپے قرض حاصل کیا جائیگ۔حاصل قرض سے مستقبل قریب میں نہ خزانہ پر بوجھ بڑھے گا ۔قرضوں کی سود سمیت ادائیگی کیلئے صوبائی حکومت نئے مالی 2022-23 کے بجٹ میں مختلف مدات میں ٹیکس میں بھی اضافہ کرے گی ۔2002 سے2008 میں صوبہ17ارب روپے کا مقروض تھا۔2008 سے 2013 تک خیبر پختونخوا پر قرضوں کا بوجھ 97 ارب روپے تک پہنچ گیا،۔5سالہ دور اقتدار میں اے این پی نے عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اوردیگر مالیاتی اداروں سے80ارب روپے کا قرض حاصل کیا۔2013 میں تحریک انصاف کو پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا پر حکمرانی کا موقع ملا۔
دستاویزات کے مطابق 2018 میں دوسری مرتبہ تحریک انصاف صوبے میں برسر اقتدار آئی،9سال کے دوران تحریک انصاف حکومت نے791ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیاایشیائی ترقیاتی بنک سے بالاکوٹ توانائی منصوبے کیلئے10ارب71کروڑ روپے،شاہراہوں کی تعمیر کیلئے2ارب54کروڑ، پشاور بی آر ٹی کیلئے74کروڑ50لاکھ روپیپشاور بی آر ٹی کیلئے74کروڑ50لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،پیہورہائی لیول کنال توسیعی منصوبے کیلئے54کروڑ10لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،شہروں کی ترقی کیلئے16کروڑ روپے قرضہ لیا گیا ،ریونیو موبلائزیشن اینڈ پبلک ریسورس مینجمنٹ کیلئے9کروڑ20لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،خیبرپختونخوا ہائیڈرو پار منصوبے کیلئے4کروڑ50لاکھ قرضہ لیا گیا ،شاہراہوں کی بہتری کیلئے3کروڑ20لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،سیاحتی منصوبے کیلئے70لاکھروپے کا قرض حاصل کیا جاچکا ہے پشاور:ایشیائی ترقیاتی بنک سے پیہور ہائی لیول کنال کیلئے11ارب42کروڑ قرضہ لیا گیا ، بی آر ٹی کیلئے2ارب87کروڑ60لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،توانائی تک رسائی منصوبے کیلئے22ارب76کروڑ90لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی کیلئے6ارب5کروڑروپے قرضہ لیا گیا ،بی آرٹی کیلئے فرانس کی ڈویلپمنٹ ایجنسی سے12ارب 68روڑ60لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،مردان صوابی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کیلئے 7ارب47کروڑ40لاکھ روپے قرضہ لیا گیا ،اضلاع کی بہتری کیلئے34کروڑ60لاکھ کا قرض لیا جائے گا ۔
آئی ڈی اے سے ریونیو موبلائزیشن اینڈ پبلک ریسورس مینجمنٹ کیلئے14ارب 47 کروڑ60لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا،انٹیگریٹڈ ٹورارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے8ارب18کروڑ60لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا،اراضی کو سیراب کرنے کے منصوبے کیلئے26ارب 16کروڑ30لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا،بہتر ترقی کیلئے54ارب20کروڑ10لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا،خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے81ارب98کروڑ60لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا ،خیبر پختونخوا میں توانائی منصوبے کیلئے44ارب40کروڑ40لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا،انسانوں پر خرچ ہونے والے پراجیکٹ کیلئے23ارب94کروڑ60لاکھ کا قرض حاصل کیا جائے گا، آئی بی آر ڈی سے توانائی منصوبے کیلئے53ارب54کروڑ30لاکھ روپے کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں،ایشیائی ترقیاتی بنک سے بالاکوٹ توانائی منصوبے کیلئے42ارب83کروڑ80لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا ،اسی منصوبے کیلئے اے آئی آئی بی سے 44ارب62کروڑ50لاکھ روپے قرضہ لیا جائیگا،شہروں کی بہتری اور ترقی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے66ارب2کروڑ روپے قرضہ لیا جائیگا ،اسی منصوبے کیلئے اے آئی آئی بی سے 34ارب74کروڑ90لاکھ روپے قرض لیا جائے گا، آئی ایف اے ڈی سے رورل معاشی ترقی کیلئے13ارب22 کروڑ50لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں