معاشی ایمرجنسی

حکومت نے معاشی ایمرجنسی لگانے کی تردید کردی

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں کوئی مالی ایمرجنسی نہیں لگائی جائےگی۔ پٹرول کی قیمت میں2 بار اضافے سے مالی بحران سے نکل چکے ہیں، وزیراعظم جلد کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ فارن اکاونٹس کو منجمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کو منجمد کرنے کا منصوبہ نہیں، پرائیویٹ لاکرز پر قبضہ کرنے کا کوئی بھی منصوبہ نہیں، ہم نے کبھی ان اقدامات پر غور بھی نہیں کیا، سوشل میڈیا پر آنے والی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ حکومت اور سٹیٹ بینک کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی اِس بات کی سختی سے تردید کی گئی اور کہا گیا کہ معاشی ایمرجنسی کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور ہے نہ تھی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا
مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

حکومت اور اسٹیٹ بینک اقتصادی استحکام یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مشکل اقدامات کرنے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی راہ ہموار ہوگی۔ آئی ایم ایف کی قسط جاری ہوگی، مختلف اداروں اور دوست ممالک سے مالی مدد بھی ملے گی۔