ناموسِ رسالتﷺ

ناموسِ رسالتﷺکے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ

ویب ڈسیک: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم کی درخواست پر ناموسِ رسالتﷺکے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی لیڈروں کی نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات اور ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان اور کا مظاہرہ کریں۔ قومی اسمبلی بی جے پی رہنماوں کے توہین آمیز بیانات کے خلاف قرارداد بھی منظور کرے گی جس میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔ ناموسِ رسالتﷺ کے معاملے کے بعد ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا