جو روٹ

جو روٹ نے ننھے مداح کو آٹوگراف دینے کی وجہ بتا دی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان جو روٹ جو اس وقت ٹیم کیلئے رنز بنانے کی مشین بنے ہوئے ہیں نے ٹرینٹ برج میں جاری نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بھی 176 رنز کی اننگز کھیلی اس دوران جب چائے کے وقفہ کے دوران کھلاڑی واپس پویلین جا رہے تھے تو شائقین میں سے ایک بچے نے جو روٹ کو روک لیا اور ان سے آٹوگراف کا مطالبہ کیا جو روٹ نے وہاں رک کر پہلے بچے کو آٹوگراف دیا اور پھر ڈریسنگ روم کی جانب چلے گئے اس دوران جو روٹ کو وہ بچہ تھپکی بھی دیتا رہا اور آٹوگراف لیکر خوش بھی ہوا

چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جب سکائی سپورٹس نے جو روٹ سے اس واقعہ کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ جب میں بچہ تھا تو میدان میں آتا تھا اور یہی خواہش ہوتی تھی کہ کھلاڑی آئوٹ گراف دیدیں اور اگر کوئی کھلاڑی آٹوگراف دے دیتا تو یہ دن کی میرے لئے سب سے بڑی خوشی ہوتی تھی یہی وجہ ہے کہ میں نے اس بچے کو آٹوگراف دیا ویسے بھی ہمیں چاہئے کہ بچوں کے چہروں پر خوشی لائیں ان کی زندگی میں خوشیاں بانٹیں، جو روٹ کے اس رویے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی