پشاور:بڈھنی پل کے قریب نہر میں ڈوب کر2 افراد جاں بحق

پشاور: (مشرق نیوز) ریسکیو1122 کے مطابق گھڑی بلوچ بڈھنی پل کے قریب بچی نہر میں ڈوب گئی۔ بچی کو بچانے کیلئے لڑکے نے نہر میں چھلانگ لگائی توہ وہ بھی پانی میں ڈوب گیا ۔ ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا اور ایک گھنٹہ30 منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں کو پانی سے نکال لیا۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی