پولیس اہلکار کا قاتل

کرک،پولیس اہلکار کا قاتل مقابلے میں ہلاک

کرک(بیورورپورٹ) شہید پولیس اہلکار اسد ریاض کا سفاک قاتل اورآئس ومنشیات ڈیلر پولیس مقابلے کے دوران ماراگیا۔ ایک روز قبل چھاپے میں پولیس اہلکار اسد ریاض منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہوا تھاجن کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری تھے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نذیر خان کے زیر قیادت تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ قاتل کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا مگر ملزم نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے آئس ڈیلر اور منشیات فروش سمیع اللہ مارا گیا،آئس ڈیلر سے ایک کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ بھی برآمد ہوا۔ قاتل اورآئس ڈیلر سمیع اللہ ولد امیر سادت خان سکنہ غنڈی میر خانخیل کیخلاف تھانہ صابر آباد میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق