لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ

وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے اِس وقت گیس نایاب ہے۔ تیل اور گیس کے مسائل ہیں جس سے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے۔ آئی ایم ایف نے کڑی شرائط رکھی ہیں، عوام کو اِس وقت مہنگائی کا سامنا ہے تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پر براہ راست ٹیکس لگایا ہے۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس

گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کی خلاف ورزی کی، گزشتہ حکومت نے سستی ایل این جی خریدنے میں کوتاہی کی۔ اِس وقت دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے، ہم نے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے پر سالانہ2 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کیلئے خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کشکول کا زمانہ اب ختم ہوگا، نیا زمانہ آئےگا، اِن14 ماہ میں ہماری حکومت ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان