دنبوں پرٹیکس

افغانستان سے لائے دنبوں پر110روپے فی کلوکے حساب سے ٹیکس

لنڈی کوتل( نمائندہ مشرق ) افغانستان سے عیدقربان کے موقع پر قربانی کیلئے دنبوں کی درآمد پر کسٹم حکام نے ٹیکس پالیسی واضع کردی۔

افغانستان سے طورخم گیٹ کے راستے دنبے درآمد کرنے پر فی کلو گرام کے حساب سے 110روپے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ 20 اور 25کلوگرام دنبے پر بالترتیب 2200روپے 2750روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

افغان حکام سے دنبوں کی درآمدات کیلئے مقامی افراد کی 7رکنی کمیٹی کے افراد افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔کسٹم حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پالیسی وضع کی گئی کہ مذکورہ بالا ٹیکسی کی ادائیگی کے بعد دنبوں کی درآمد کی جاسکتی ہے جس کے بعد دنبوں کی درآمد پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

علاقے کے عوام نے پاک افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قربانی کے لئے دنبوں کی پاکستان درآمد کی کیلئے بروقت اقدامات کریں تاکہ عوام عیدکے موقع پر سنت ابراہیمی کی قربانی سستے داموں بطریق احسن انجام دے سکیں۔