نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 31 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، آئر لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ، گیلن فلپف 69 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے چار وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 142 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 31 رنز سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے کورٹس چیمر نے 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فیرگوسن نے چودہ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کے روز کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی