چارسدہ میں اراضی تنازع پر بیٹا جاں بحق، باپ زخمی

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقے تنگی میں مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں باپ بیٹا موٹر سائیکل پر تاریخی پیشی کے لیے تنگی کچہری آرہے تھے ، مخالفین نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہوا جنہیں تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور متقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آرہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک