بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی ویمنز ٹیم

بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی ویمنز ٹیم 99 رنز پر آئوٹ

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں اٹھارہ اوورز میں 99 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد بھارتی ٹیم کو جیت کیلئے 100 رنز کا ہدف ملا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم صرف ننانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور منیبہ علی نے سکور کیا جو 32 رنز تھا، کپتان بسمعہ معروف سترہ اور عالیہ ریاض اٹھارہ رنز بنا سکیں، بھارت کی جانب سے سنیا رانا اور رادھا یادیو نے دو دو جبکہ رینوکا سنگھ، میھگنا سنگھ اور شفالی شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان