ایک شخص کو اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے، حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص کو اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے، فوج کے بعد اب عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے، اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنے پڑے گی۔
آصف زرداری سے سندھ کے صوبائی وزرا نے ملاقات کی جس میں ملکی اور صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بارش کے باعث پورے ملک میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، چاروں صوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں، ہمیں سیاست چھوڑ کر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں پر توجہ دینی چاہیے۔
عمران خان کا نام لئے بغیر اس پر سخت تنقید کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ایک شخص کو اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے، یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے، اسی فوج کےافسراورسپاہی دہشت گردوں سے جنگ لڑرہے ہیں.
آصف زرداری نے کہا کہ یہ شخص عدلیہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیتا ہے، کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ، عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سےبالاترہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کیا یہ شخص میرے،میاں نواز شریف، میری بہن اور مریم نواز کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے، کیایہ شخص ہر قانون کو روند سکتا ہے۔ اداروں اورحکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اس شخص کی ہوس چڑھتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا