ایمرجنسی نافذ

ٹانک میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی نافذ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر ٹانک میں سیلابی صورتحال کے باعث فوری طور پر امرجنسی نافذ
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محمود خان نے ٹانک میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں امدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک میں امدادی کاموں اور ریسکیو سرگرمیوں کے لئے تمام سرکاری مشینری کو بھر پور طور پر متحرک کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئےتمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر بروئےکار لائےجائیں اور فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کمشنر ڈی آئی خان اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کو تمام ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع