پاکستان میں سیلاب

پاکستان میں سیلاب سے 1033 افراد لقمہ اجل بن گئے

ویب ڈیسک: ملک میں 24 گھنٹے کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مزید 119 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جون سے اب تک 1033 افراد جاں بحق جبکہ 1527 زخمی ہوچکے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی )این ڈی ایم اے( نے ملک بھر میں بارشیوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں 76، خیبرپختونخوا میں 31 افراد سیلاب کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔ بلوچستان میں4، گلگت بلتستان 6 اور آزادکشمیرمیں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں سیلاب سے24 گھنٹوں کے دوران 171 افراد زخمی ہوئے۔
ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد، 207 خواتین اور 348 بچے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں زخمی افراد کی تعداد 1009 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختوںخوا میں 182، پنجاب15 ، بلوچستان میں 106 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 6 لاکھ 62 ہزار446 مکانات جزوی اور 2لاکھ 87 ہزار 412 مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔ 7 لاکھ 19 ہزار 558 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔

مزید پڑھیں:  رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر