پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، سوات میں پھنسے 110 افراد محفوظ مقام پرمنتقل

ویب ڈیسک: پاک فوج نے سوات خوازہ خیلہ میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنسے 110 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 110 افراد خوازہ خیلہ میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں آرمی ایوی ایشن کے 4 کاپٹر کے ذریعے کانجو کینٹ بحفاظت منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو کیے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیر سکاؤٹس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا لینڈ لائن نمبر 0945-825526 ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمراٹ کے پہاڑیوں پر پھنسے افراد کےریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر جلد روانہ ہوں گے۔ کمراٹ کی پہاڑی چوٹی پر پھنسے لوگوں کو موسم بہتر ہوتے ہی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری