آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہم ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی پاکستان کی معیشت کے لیے اہم قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہم ہے لیکن صرف یہ پروگرام ہی غیر مستحکم معیشت کی بحالی کے لیے کافی نہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی بحالی کےراستے کی طرف لے کر جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں زور دیا ہے کہ ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنی ہوگی۔ پاکستان کو معاشی تنزلی نکالنا صرف بنیادی اصلاحات سے ہی ممکن ہے۔
واضح رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے