یو ایس اوپن

یو ایس اوپن، رافیل نڈال شکست سے بال بال بچ گئے

سپین سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال یو ایس اوپن کے پہلے رائونڈ میں شکست سے بال بال بچ گئے، رافیل نڈال جن کا مقابلہ پہلے رائونڈ میں آسڑیلیا کے نوجوان کھلاڑی رینکی ہیجیکاٹا کیساتھ تھا کو پہلے ہی سیٹ میں چار چھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم رافیل نڈال نے دوسرے رائونڈ میں خود کو سنبھالا اور اپنے نوجوان حریف کو باآسانی چھ تین سے شکست دیکر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا اور پھر تیسرے سیٹ میں بھی مقابلہ چھ تین سے جیت کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ، قبل ازیں ایک اور کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچ میں سپین کے کھلاڑی کارلوس الکاریز بھی اپنے حریف کھلاڑی ارجنٹائن کے سبسٹائن بیز کے ان فٹ ہو کر میچ سے دستبردار ہونے کے بعد دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی