سرینا ولیمز کا طویل ترین ٹینس کیریئر بالآخر اختتام پذیر

23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔آسٹریلیا کی ایجلا نے امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز کو سات پانچ، چھ سات اور چھ ایک سے ہرایا۔میچ ہارنے کے بعد گفتگو میں سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینس نہ ہوتیں تو وہ بھی سرینا نہ بنتیں۔سرینا ولیمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا نہیں سوچا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی