پاکستان کے ہاتھوں شکست، افغان کپتان کو سکون کیلئے نیند کی گولیاں کھانا پڑیں

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کو پاکستان کیخلاف شکست کے بعد رات پرسکون نیند کیلئے نیند کی گولیاں کھانا پڑیں، اس بات کا اقرار انہوں نے بھارت کیخلاف سپر فور مرحلے میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ رات کو میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے بعد کسی سے ملے بغیر سیدھا ہوٹل چلا گیا وہاں جا کر گرین ٹی کی ایک پیالی پی اس کے بعد پرسکون نیند کیلئے نیند کی گولیاں کھائیں تاکہ نیند آجائے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف مقابلے کیلئے کھلاڑی مکمل تیار ہیں اور پاکستان کیخلاف ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا