ایشیا کپ، بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں جیت کے ساتھ آغاز کرنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھارت نے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں 101 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا ڈالے، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے فارم میں واپس آتے ہوئے تین سال کے طویل وقفے کے بعد سنچری داغ دی، یہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں سنچری ہے، ویرات کوہلی نے صرف 61 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے چھ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 122 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، کے ایل راہول 62 اور پنت بیس رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، افغانستان کی جانب سے صرف فرید احمد دو وکٹیں حاصل کرسکے، جواب میں افغانستان کی ٹیم بھارتی بائولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنا پائی صرف ابراہیم زردان 64 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے ، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے چار اوورز میں چار رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ارشدیپ سنگھ، ایشون اور ہوڈا ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے،۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم