آٹے کا تھیلہ

پشاور میں 20کلو آٹے کا تھیلہ ریکارڈ 2ہزار 50روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: پشاور کی مارکیٹ میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعدا سکی قیمت 2ہزار 50روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں گندم کی 10روپے فی کلو قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پشاور میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے .
پشاور کی مارکیٹ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلہ اس وقت 2ہزار 50روپے کا میسر ہے جبکہ اس کی ترسیل کا خرچ شامل کرتے ہوئے دیگر متصل اضلاع میں اسکی قیمت 2100روپے ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق 100کلو گندم کی بوری کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگیا ہے اور 8ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد اب آٹے کی قیمت بھی بڑھ جائیگی پشاور میں 5ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 950روپے اضافہ ہوگیا ہے اپریل کے مہینے میں پشاور میں 20کلو آٹے کا تھیلہ 1100روپے میں دستیاب تھا جو اب بڑھ کو 2ہزار 50روپے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف